بیجنگ (شِنہوا)چین میں روزگار کی منڈی مجموعی طور پر مستحکم رہی جبکہ نومبر کے سروے کے مطابق شہری بے روزگاری کی شرح 5.1 فیصد پر برقرار رہی۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے سروے کے مطابق رواں سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران شہری بے روزگاری کی اوسط شرح 5.2 فیصد رہی۔
اہم طبقات میں روزگار کی صورتحال بھی مستحکم رہی۔ نومبر میں دیہی علاقوں سے آنے والے مزدوروں کی بے روزگاری کی شرح 4.4 فیصد رہی جو قومی اوسط سے کم ہے۔
این بی ایس کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ نومبر میں چین کی معیشت مجموعی طور پر مستحکم رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک روزگار، کاروبار، منڈیوں اور توقعات کی مستحکم ترقی کو یقینی بنانے کے لئے کام جاری رکھے گا۔
چین نے 2025 کے سروے کے مطابق شہری بے روزگاری کی شرح تقریباً 5.5 فیصد مقرر کرنے کا ہدف رکھا ہے اور سال کے دوران ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد نئے شہری روزگار پیدا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔



