بیجنگ(شِنہوا)چین میں 2025 کے پہلے 11 مہینوں میں اشیائے صرف کی پرچون فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 4 فیصد اضافہ ہوا اور اس عرصے کے دوران مجموعی فروخت 456.1 کھرب یوآن (تقریباً 64.5 کھرب امریکی ڈالر) رہی۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق اس مدت میں شہری علاقوں میں اشیائے صرف کی پرچون فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا جبکہ دیہی علاقوں میں یہ اضافہ 4.4 فیصد رہا۔
جنوری سے نومبر تک اشیائے صرف کی آن لائن پرچون فروخت تیز رفتاری سے بڑھی اور گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.7 فیصد اضافے کے ساتھ تقریباً 118.2 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو ملک کی مجموعی اشیائے صرف کی پرچون فروخت کا ایک چوتھائی سے زیادہ حصہ بنتی ہے۔
صرف نومبر کے مہینے میں اشیائے صرف کی خوردہ فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 1.3 فیصد اضافہ ہوا۔
بیجنگ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے این بی ایس کے ترجمان فو لنگ ہوئی نے کہا کہ نومبر میں چین کی مارکیٹ کی فروخت کے حجم میں مزید توسیع ہوئی جبکہ خدمات کے شعبے کی پرچون فروخت کی نمو نے رفتار پکڑی۔
اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے پہلے 11 مہینوں میں خدمات کی خوردہ فروخت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.4 فیصد اضافہ ہوا جو جنوری تا اکتوبر کے عرصے کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔



