پیر, دسمبر 15, 2025
تازہ ترینچین میں ذہین گاڑیوں کا بڑا مقابلہ اختتام پذیر، ہانگ کانگ یونیورسٹی...

چین میں ذہین گاڑیوں کا بڑا مقابلہ اختتام پذیر، ہانگ کانگ یونیورسٹی کی ٹیم فاتح

نان جنگ(شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کے شہر چھانگ شو میں 15 واں انٹیلیجنٹ وہیکل فیوچر چیلنج اختتام پذیر ہوا۔ ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (گوانگ ژو) کی ٹیم نے چیمپئن شپ جیت لی۔

چائنیز ایسوسی ایشن آف آٹومیشن کے مطابق اس سال کا مقابلہ "اعلیٰ درجے کی خودکار ڈرائیونگ اور متعدد خودکار نظاموں کا حقیقی ماحول میں باہمی تعامل” کے موضوع کے تحت منعقد ہوا جو حقیقی دنیا کے چیلنجز پر مرکوز رہا جن میں کھلے اور متحرک ماحول میں اچانک صورتحال سے نمٹنا، انسان اور گاڑی کے باہمی تعامل کو سمجھنا اور اعلیٰ سطح کی خودکار گاڑیوں کے لئے متعدد ذہین ایجنٹس کے درمیان مجسم تعامل کو ممکن بنانا شامل ہیں۔

یہ چیلنج پیچیدہ ماحول میں ایل 4 سطح کی اعلیٰ خودکار ڈرائیونگ حاصل کرنے اور خاص طور پر نئے اور دلچسپ ٹریفک شرکاء جیسے انسان نما روبوٹس اور چار ٹانگوں والے روبوٹس کی موجودگی میں ذہین گاڑیوں کی صلاحیتوں کو جانچنے کے لئے ترتیب دیا گیا۔ اس کا مقصد ابھرتے ہوئے ٹریفک منظرناموں میں ذہین ڈرائیونگ گاڑیوں کی تکنیکی ترقی اور عملی اطلاق کو فروغ دینا تھا۔

یہ مقابلہ چین کی نیشنل نیچرل سائنس فاؤنڈیشن کے شعبہ معلوماتی علوم اور چینی ایسوسی ایشن آف آٹومیشن کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا جبکہ مقامی حکومت نے میزبانی کی۔ اس میں ملک بھر کی جامعات کی 14 ٹیموں نے حصہ لیا۔ شی آن جیاؤ تونگ یونیورسٹی، سنگہوا یونیورسٹی اور شنگھائی جیاؤ تونگ یونیورسٹی کی ٹیموں نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

منتظمین کے مطابق اس سال کے مقابلے نے نہ صرف چین میں خودکار ڈرائیونگ کے شعبے میں تازہ ترین تحقیقی پیش رفت کو اجاگر کیا بلکہ پالیسی کے نفاذ، ٹیکنالوجی کی توثیق اور صنعتی تعاون کے لئے ایک نمائشی منظرنامہ بھی فراہم کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے ذہین گاڑیوں، سمارٹ شہروں اور ذہین ٹرانسپورٹ نظاموں کے گہرے انضمام کو مزید فروغ دیا۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!