پیر, دسمبر 15, 2025
تازہ ترینچین میں دنیا کا سب سے بڑا آئس اینڈ سنو تھیم...

چین میں دنیا کا سب سے بڑا آئس اینڈ سنو تھیم پارک عوام کے لئے کھلنے کو تیار

ہاربن(شِنہوا)دنیا کا سب سے بڑا  آئس اینڈ سنو تھیم پارک، ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ کا 27 واں ایڈیشن چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت اور ’’آئس سٹی‘‘ ہاربن میں 17 دسمبر کو عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔

یہ پارک ریکارڈ 12 لاکھ مربع میٹر کے رقبے پر پھیلا ہوا ہے اور رواں سال کے موضوع "آئس اینڈ سنو، پریوں کی کہانی کی دنیا” کے تحت 4 لاکھ مکعب میٹر آئس اینڈ سنو مواد استعمال کیا گیا ہے۔

پارک میں تین بڑے لینڈ اسکیپ علاقے، ایک بڑا تھیمڈ پریڈ، کھلے آسمان تلے ایک سٹیج اور نئی تعمیر کردہ 5 ہزار مربع میٹر کی ایئر سپورٹڈ عمارت شامل ہوگی۔ اس مقام پر سمارٹ لائٹس اور اے آئی جیسے جدید تکنیک بھی شامل کی گئی ہے۔

پارک میں متعدد تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں ہاربن بین الاقوامی آئس اینڈ سنو میلے کی افتتاحی تقریب، بین الاقوامی برفانی مجسمہ سازی کے مقابلے، سنو فٹ بال اور آئس ہاکی کے میچ اور نئے سال کی رات کو موسیقی کا پروگرام بھی شامل ہے۔

ٹکٹ ہاربن آئس اینڈ سنو ورلڈ کے آفیشل وی چیٹ اکاؤنٹ اور مے توآن اور علی پے سمیت دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کے ذریعے پیشگی خریداری کے لئے دستیاب ہیں۔ 17 سے 23 دسمبر تک بالغ افراد کے ٹکٹ کی تعارفی قیمت 298 یوآن (تقریباً 42 امریکی ڈالر) ہوگی، جس کے بعد ٹکٹ کی معمول کی قیمت 328 یوآن ہو جائے گی۔

آئس اینڈ سنو ورلڈ کے علاوہ ہاربن شہر دو دیگر بڑے سرمائی سیاحتی مقامات کو بھی فروغ دے رہا ہے، جن میں 15 لاکھ مربع میٹر پر پھیلی سن آئس لینڈ سنو نمائش اور منجمد دریائے سونگ ہوا کے کنارے آئس اینڈ سنو کارنیول شامل ہیں، جہاں بالترتیب تقریباً 260 برفانی مجسمے اور 60 آئس اینڈ سنو تفریحی منصوبے پیش کئے جائیں گے۔

مصنف

متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!