اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے صوبہ حئی لونگ جیانگ میں برفانی موسم کے لئےسیاحتی ٹرین...

چین کے صوبہ حئی لونگ جیانگ میں برفانی موسم کے لئےسیاحتی ٹرین شروع ہو گئی

ہیڈ لائن:

چین کے صوبہ حئی لونگ جیانگ میں برفانی موسم کے لئےسیاحتی ٹرین شروع ہو گئی

جھلکیاں:

چین کے صوبہ حئی لونگ جیانگ میں برفانی موسم کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس موقع پر سیاحوں کی سہولت کے لئے ٹرین سروس بھی شروع کر دی گئی ہے۔ آئیے اس کی تفصیل اس ویڈیو میں جانتے ہیں۔

مقام: ہاربن، چین

شاٹ لسٹ:

1۔ ہاربن اسٹیشن کے مختلف مناظر

2۔ یابولی اسکی ریزارٹ کے مختلف مناظر

3۔ ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو وان ننگ، شنگھائی سے آئی ہوئی سیاح

4۔ ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چانگ یوئی، سربراہ، ٹرین عملہ

5۔ یابولی اسٹیشن کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

چین کے شمال مشرقی صوبےحئی لونگ جیانگ میں برفانی موسم آ پہنچا ہے۔ اس لئے صوبائی دارالحکومت ہاربن اور یابولی اسکی ریزارٹ کو ملانے والی ٹرین سروس اب دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ہاربن سے تقریباً 200 کلومیٹر کے فاصلے پر یابولی اسکی ریزارٹ میں 50 سے زائد اسکی ٹریلز ہیں۔ یابولی اسکی ریزارٹ، ہر سال زیادہ سے زیادہ 5 ماہ 20 دن تک برف سے ڈھکا رہتا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لیو وان ننگ، شنگھائی سے آئی ہوئی سیاح

”ہاربن کے لئے پرواز کے دوران ہم نے اخبار میں ایک مضمون پڑھا جس میں بتایا گیا تھا کہ یہ ٹرین اس سال 22 نومبر سے چلنا شروع ہوئی ہے۔ ٹرین ہاربن کو براہ راست اسکی ریزارٹ سے ملاتی ہے۔ میں نے سوچا کہ میرے لئے اپنے بچے کو ساتھ لے جانا بھی بہت آسان ہوگا، اس لئے میں نے جہاز سے اترتے ہی ٹرین کے  ٹکٹ خرید لئے۔ گاڑی بہت اچھی ہے، یہ بہت صاف ہے ۔ اس میں نشستیں بھی کافی آرام دہ ہیں۔”

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): چانگ یوئی، سربراہ، ٹرین عملہ

” ہم نے یہاں ایک ثقافتی کارنر بنایا ہے۔ اس کی دیوار پر مختلف کیو آر کوڈز  درج کئے گئے ہیں۔ مسافر ان کوڈز کو اپنے فون سے سکین کر کے ہاربن، یابولی اسکی ریزارٹ، مقامی کھانوں اور ٹرین کے شیڈول کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ ہم نے مسافروں کو بیگ بھی فراہم کئے ہیں تاکہ وہ اپنے اسکی، سنو بورڈز اور بڑا سامان ان میں رکھ سکیں۔”

ہاربن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!