اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے یون نان میں 1.71 کلو گرام وزنی سیاہ مشروم کی...

چین کے یون نان میں 1.71 کلو گرام وزنی سیاہ مشروم کی دریافت

چین کے  جنوب مغربی صوبہ یون نان میں ایک شخص 1.71 کلو گرام وزنی سیاہ مشروم  دکھا رہا ہے۔(شِنہوا)

کونمنگ(شِنہوا) چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان میں 1.71 کلوگرام وزنی ایک بڑا سیاہ مشروم دریافت ہوا ہے جس نے صوبے میں ملنے والے سب سے بھاری سیاہ مشروم ہونے کا نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

یون نان کو "جنگلی مشروم کی بادشاہت” بھی  کہا جاتا ہے۔

اس مشروم کا وزن سیاہ مشروم کی معمول کی حد سے کہیں زیادہ ہے جو عموماً 10 گرام سے 200 گرام کے درمیان ہوتے ہیں اور اس نے صوبے میں گزشتہ 1.25 کلوگرام کے ریکارڈ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ نایاب مشروم گہری بھوری سے سیاہ رنگت میں ہے۔ اس کی شکل بے قاعدہ اور گول ہے اور یہ طول و عرض کے حوالے سے 16 سینٹی میٹر لمبا، 16.6 سینٹی میٹر چوڑا اور 14 سینٹی میٹر اونچا ہے۔

یہ مشروم دریافت کرنے والے آن ننگ  شہر کے رہائشی وو من نے کہا کہ یہ سیاہ مشروم تقریباً 10 سینٹی میٹر زیر زمین  موجود تھا اور زمین کی سطح پر اس کا کوئی نمایاں نشان نہیں تھا۔

ایک ماہر کے مطابق یہ مشروم 20 ہزار یوآن (تقریباً 2,782.6 امریکی ڈالر)میں فروخت ہونے کی توقع ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!