اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلکمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وفد کا دورہ ملائیشیا

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کے وفد کا دورہ ملائیشیا

ملائیشیا کے کوالالمپور میں ایشین آرٹ میوزیم آف یونیورسٹی ملایا میں "لازوال نمونے، جدید دور میں روایتی چینی ہان فو اور فن کی تلاش”  کےعنوان سے ہونے والی نمائش کے دوران مہمان چینی ہان فو لباس دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

کوالالمپور (شِنہوا)  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبے کے نائب سربراہ ما ہوئی کی قیادت  میں  کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کے ایک وفد  نے ملائیشیا کا دورہ کیا ہے۔

دورے کے دوران وفد نے 5ویں بیلٹ اینڈ روڈ چین-ملائیشیا بزنس ڈائیلاگ میں شرکت کی اور ملائیشیا کے سیاسی اور کاروباری شعبوں کے ساتھ بات چیت کی۔

ما ہوئی نے اس بات پر زور دیا کہ چین ملائیشیا کے ساتھ دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عملدرآمد اور ایک بلند سطح کی تزویراتی شراکت داری کو مزید ترقی دینے کی خاطر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں فریقوں کو جامع اور باہمی مفید تعاون کو گہرا کرنا چاہیے اور علاقائی استحکام اور خوشحالی کے لئے زیادہ کردار ادا کرنا چاہیے۔

ملائیشیا کی جانب سے بین الجماعتی تعلقات کے ذریعے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید مضبوط کرنے اور ایک مشترکہ مستقبل  کے ساتھ چین-ملائیشیا کمیونٹی کی مشترکہ تعمیر کے لیے آمادگی کا اظہار کیا گیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!