صوبہ فوجیان کے سا نمنگ کے ایک اسپتال میں عملے کی ایک رکن ایک رہائشی کو طبی بیمہ سے متعلق آگاہ کررہی ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے اپنے بنیادی طبی بیمہ کا دائرہ کار مز ید وسیع کر دیا ہے، اس میں طبی بیمہ دوا کی فہرست کو مزید بھرپور بنا تے ہوئے مرکزی ادویات کی خریداری میں اضافہ کیا گیا ہے اور اسکیم میں مزید طبی خدمات شامل کی گئی ہیں۔
طبی بیمہ کے امور پر ایک ورک کانفرنس میں جاری تفصیلات کے مطابق نئی قومی طبی بیمہ کی ادویات کی فہرست میں 91 نئی دوائیں شامل کی گئی ہیں، اس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 3 ہزار 159 ہوگئی ہے جبکہ مرکزی سطح پر خریداری کے اقدام سے چینی مریضوں کے لیے مزید 62 دواؤں کی قیمت میں کمی کی گئی ہے۔
ورک کانفرنس کے مطابق، اس کے علاوہ چین کے بیشتر مقامات نے معاون تولیدی خدمات کو طبی بیمہ کے معاوضے کے دائرہ کار میں شامل کیا ہے، جس سے اس سال اب تک 10 لاکھ سے زائد افراد کو فائدہ پہنچا ہے۔
کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ طبی بیمہ میں دھوکہ دہی سے نمٹنے کے لئے ملک گیر مہم چلائی گئی جس کے نتیجے میں جنوری سے نومبر 2024 کے دوران تمام سطح کے متعلقہ محکموں نے مجموعی طور پر 24.23 ارب یوآن (تقریباً 3.4 ارب امریکی ڈالر) مالیت کے طبی بیمہ فنڈز واپس حاصل کئے۔
