چین کے شین ژو ۔18 اور شین ژو – 19 کے عملے کا گروپ فوٹو۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی نوجوانوں کے فن پاروں کی نمائش بیک وقت بیجنگ ، مکاؤ اور چین کے مدار میں گردش کرنے والے تھیان گونگ خلائی اسٹیشن پر منعقد ہوئی۔
اس نمائش کا عنوان ’’ مجھے اپنی مادروطن سے محبت ہے‘‘ تھا ۔ تھیان گونگ خلائی اسٹیشن پر منعقدہ یہ اپنی نوعیت کی چوتھی نمائش ہے جبکہ پہلی بار خلا کے ساتھ زمین پر بھی بیک وقت اس نمائش کا انعقاد ہوا۔
رواں سال کی نمائش میں 75 فن پارے پیش کئے گئے جو نومبر کے وسط میں چینی خلائی اسٹیشن بھیجے گئے تھے۔ چین بھر کے نوجوانوں کے جمع کرائے گئے 20 ہزار سے زائد فن پاروں میں سے ان کا انتخاب کیا گیا تھا۔
تھیان گونگ خلائی اسٹیشن پر موجود شین ژو-19 کے عملے نے ان فن پاروں کی نمائش کرتے ہوئے زمین پر ویڈیو پیغام بھیجے۔
بیجنگ کے پیلس میوزیم کے نمائشی ہال اور مکاؤ سائنس مرکز میں بھی فن پاروں کی نمائش منعقد ہوئی۔
اس نمائش کا اہتمام مکاؤ کی چین واپسی کی 25 ویں سالگرہ کے موقع پر کیا گیا تھا۔ شین ژو -19 کے عملے نے مادروطن کی خوشحالی ، امن اور مکاؤ کے بہتر مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
