کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے چین کے دارالحکومت بیجنگ میں فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون کے ساتھ مشترکہ 26 ویں چین-فرانس تزویراتی مذاکرات کی صدارت کی۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیشن برائے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ یی نے فرانسیسی صدر کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون کے ساتھ مشترکہ طور پر 26 ویں چین-فرانس تزویراتی مذاکرات کی صدارت کی ہے۔
وانگ یی نے کہا کہ گزشتہ سال کے دوران دونوں ممالک کے سربراہان نے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے جس نے چین-فرانس اور چین-یورپ تعلقات کی ترقی کے لیے رہنمائی فراہم کی ہے۔
وانگ نے کہا کہ چین فرانس کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ چین-فرانس تعلقات کو چین-یورپ تعلقات کی ترقی اور عالمی امن و استحکام کے فروغ کے لیے ایک محرک قوت کے طور پر یقینی بنایا جاسکے۔
وانگ یی نے اس مقصدکے حصول کے لیے 4 نکات تجویز کیے۔ پہلا یہ کہ دونوں سربراہان مملکت کے اتفاق رائے کو رہنمائی کے طور پر استعمال کرتے ہوئے دوطرفہ ایجنڈے کو مزید مثبت بنا یا جائے۔
دوسرا یہ کہ عملی تعاون کو مستحکم کر تے ہوئے دونوں فریقوں کے روایتی فوائد کا بہتر استعمال کیا جائے اور نئے معیار کی پیداواری قوتوں میں تعاون کے نئے امکانات کو تلاش کیا جائے ۔
تیسرا یہ کہ چین-فرانس ثقافت اور سیاحت کے سال کے مثبت اثرات سے استفادہ جاری رکھتے ہوئے عوامی تبادلے کو فروغ دیا جائے اورچو تھا یہ کہ مل کر کثیرالجہتی کی حمایت کی جائے۔
بون نے کہا کہ فرانس چین کے ساتھ اپنی روایتی دوستی اور باہمی اعتماد کو بہت اہمیت دیتا ہے اور ایک چین پالیسی پر قائم رہتے ہوئے چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے قریبی روابط کو برقرار رکھے گا اور مذاکرات کے لا ئحہ عمل کی کامیابی کو یقینی بنائے گا۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link