اتوار, جولائی 27, 2025
بیلٹ اینڈ روڈ+سی پیکسی پیک کے تحت اقتصادی نمو سے پاکستان۔چین تعلقات میں اضافہ

سی پیک کے تحت اقتصادی نمو سے پاکستان۔چین تعلقات میں اضافہ

وزیرمنصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال (بائیں) اور پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ (دائیں) چین۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) میں نمایاں خدمات انجام دینے والے پاکستانی عملے کے اعزاز میں اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں پاکستانی عملے کے ایک رکن کو شیلڈ دے رہے ہیں۔(شِنہوا)

اسلام آباد (شِنہوا) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چین ۔ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) نے پاکستان۔ چین تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری کی سمت گامزن کردیا ہے۔

احسن اقبال نے  چینی سفارت خانے میں سی پیک کے نمایاں پاکستانی عملے کے اعزازمیں منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا کہ 2013 میں سی پیک کے آغاز کے وقت پاکستان کو بجلی کی غیر معمولی قلت کا سامنا تھا، 18 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ ہو رہی تھی اور امن و امان کی صورتحال مخدوش تھی۔ ان چیلنجز کے باوجود چین نے پاکستان میں نمایاں سرمایہ کاری کی ہے جو دنیا کو ملک کی صلاحیتوں پر اس کے اعتماد کا اشارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اس اعتماد کو کبھی نہیں بھولیں گے جو چین کی قیادت نے اس مشکل وقت میں پاکستان پر کیا تھا۔ سب سے اہم وہ اعتماد ہے جو چین نے ایک ایسے وقت میں پاکستان پر کیا جب مقامی سرمایہ کار بھی سرمایہ کاری  کرنے کے لئے ہچکچارہے تھے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سی پیک کے حقیقی اثرات سڑکوں اور بجلی گھروں کی تعمیر سے کہیں آگے تک پھیلے ہوئے ہیں کیونکہ اس نے پاکستانی نوجوانوں کو اپنے چینی ہم منصبوں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے انمول مواقع فراہم کئے ہیں۔

اس موقع پر پاکستان میں چینی سفیر جیانگ زائی دونگ اور چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے شعبہ بین الاقوامی تعاون کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل چھن شوائی نے ایوارڈ یافتہ عملے کو مبارکباد دی اور دونوں ممالک کے تمام کنٹریکٹرز کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

سی پیک کے  مفید  نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے چینی حکام نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے پر سنجیدگی سے عملدرآمد کرے گا، سی پیک کا اپ گریڈڈ ورژن تعمیر کر تے ہوئے عملی تعاون کو ایک نئی جہت دے گا۔

تقریب میں سی پیک کے مختلف منصوبوں سے تعلق رکھنے والے 43 غیر معمولی پاکستانی عملے کے ارکان کو ان کی شاندار خدمات پر اعزازات سے نوازا گیا۔

انہوں نے سفارت خانے کی کاوشوں کا اعتراف کرنے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور عزم ظاہر کیا کہ چین۔ پاکستان دوستی مزید مستحکم کرنے کے لئے مزید لگن کے ساتھ کام جاری رکھیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!