جمعرات, نومبر 20, 2025
پاکستانبھارت سے آئی سکھ خاتون کا قبول اسلام، پاکستانی شخص سے شادی...

بھارت سے آئی سکھ خاتون کا قبول اسلام، پاکستانی شخص سے شادی کرلی

بابا گرونانک کے جنم دن پر بھارت سے آئی سکھ خاتون نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شخص سے شادی کرلی۔

ذرائع کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور کا اسلامی نام نور رکھا گیا ہے جس نے 5 نومبر کو ضلع شیخوپورہ کے علاقے فاروق آباد کے رہائشی ناصر حسین سے نکاح کیا۔

خاتون کا حق مہر 10 ہزار روپے مقرر کیا گیا جو ادا کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق سربجیت کور 4 نومبر کو بھارتی یاتریوں کیساتھ پاکستان آئی تھیں تاہم 13 نومبر کو بھارت واپس جانیوالے یاتریوں میں شامل نہیں تھیں اسی روز اس کا ویزہ بھی ختم ہوگیا تھا جس پر خاتون کو لاپتہ قرار دے کر تلاش شروع کی گئی تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ خاتون نے اسلام قبول کر کے پاکستانی شہری سے شادی کر لی ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!