اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسایئر شو چائنہ میں چینی کمپنی کی تیار کردہ فلائنگ کار کی...

ایئر شو چائنہ میں چینی کمپنی کی تیار کردہ فلائنگ کار کی پہلی پرواز

ایئر شو چائنہ میں چینی کمپنی کی تیار کردہ فلائنگ کار کی پہلی پرواز

جھلکیاں:

چین میں ہونے والے ایک ایئر شو میں اڑنے والی گاڑی کی نمائش کی گئی ہے۔ گاڑی کی پہلی اڑان کے مناظراس ویڈیو  میں دیکھئے۔

شاٹ لسٹ:

1۔ فلائنگ کار  اور شو کے مختلف مناظر

تفصیلی خبر:

   چین میں الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی "ایکس پینگ” نے "لینڈ ایئرکرافٹ کیریئر "کے نام سے ایک اڑنے والی گاڑی تیار کی ہے۔ منگل کے روز چین کی 15ویں عالمی ہوابازی اور خلائی نمائش کے موقع پر اس گاڑی کو متعارف کرایا گیا۔ اس نمائش کو "ایئر شو چائنہ” کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس موقع پر گاڑی نے اپنی پہلی اڑان مکمل کی۔

اڑنے والی گاڑی نے یکساں کم بلندی پر تیزی سے اڑان بھری۔ گاڑی مرغولے کی طرح بلندی کی طرف جا رہی تھی۔ اس کی رفتار یکساں تھی۔ گاڑی بالکل درست انداز میں زمین پر اتری۔ یہ ساراعمل خودکار نظام کے تحت تھا۔ یہ مظاہرہ ایئر شو کے پہلے دن کیا گیا تھا۔

ایکس پینگ کے مطابق گراؤنڈ ماڈل ایک برقی گاڑی ہے جو ائیر ماڈل کو اٹھاتی اور چارج کرتی ہے۔ یہ ایئر ماڈل کو جگہ دینے اور چھوڑنے میں صرف 5 منٹ لگاتی ہے۔ اس سارے عمل کے دوران کسی دستی کنٹرول کی ضرورت نہیں ہوتی۔

اڑتی ہوئی گاڑیاں بنانے والے پہلے کارخانے کی تعمیر شروع ہو چکی ہے۔ ان گاڑیوں کی بڑے پیمانے پر پیداوار 2025 کی تیسری سہ ماہی میں شروع کی جائے گی۔ منصوبے کے تحت  سالانہ 10 ہزار گاڑیاں بنانے کی پیداواری صلاحیت ہوگی۔ یہ اڑتی ہوئی گاڑیاں سال 2026 میں گاہکوں تک پہنچنا شروع ہو جائیں گی۔

چو ہائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!