اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور سنگاپور نومبر میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے

چین اور سنگاپور نومبر میں مشترکہ فوجی مشقیں کریں گے

چین کی پیپلز لبریشن آرمی جنوبی تھیٹر کمانڈ  کی بحری اور فضائی افواج نے ہوانگ یان ڈاؤ کے قریب معمول کی مشقوں کا ایک منظر۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین اور سنگاپور کی فوجیں نومبر کے آخر میں چین کے وسطی صوبے ہینان  میں مشترکہ فوجی تربیت

’’ ایکسرسائزکوآپریشن  2024‘‘ کریں گی۔

وزارت قومی دفاع کے ترجمان ژانگ شیاؤگانگ نےجمعہ کو بتایا کہ آمدہ مشقیں سالانہ پروگرام اور فریقین کے درمیان طے شدہ  اتفاق رائے کے تحت منعقد کی جارہی ہیں جس میں شہری علاقوں میں انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

ترجمان نے کہا  کہ ان مشقوں کامقصد دونوں افواج کے درمیان مضبوط تعاون کو گہرا کرنااور انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کارروائیوں میں ان کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنا ہے۔

ژانگ نے کہا کہ’’ ایکسر سائز کوآپریشن ‘‘مشترکہ فوجی تربیت  دونوں افواج کے درمیان تعاون کا ایک منصوبہ ہے۔ رواں سال ہونے والی تربیت  اپنی نوعیت کی چھٹی مشق ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!