اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین اور پیرو کا جامع تزویراتی شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم

چین اور پیرو کا جامع تزویراتی شراکت داری مضبوط بنانے کا عزم

پیرو کے شہر لیما میں چینی صدر شی جن پھنگ کے اعزاز میں صدر دینا بولوارتے کی استقبالیہ تقریب کا منظر۔(شِنہوا)

لیما(شِنہوا)چین اور پیرو نے صدر شی جن پھنگ کے دورے کے موقع پر دو طرفہ آزاد تجارت کو بہتر بنانے کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔

جامع تزویراتی شراکت داری مضبوط بنانے سے متعلق مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک باہمی فائدے اور قابل قبول نتائج کے حصول کے لئے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت مشترکہ طور پر تعاون کے نئے مواقع تلاش کریں گے جبکہ پائیدار ترقی کو بھی فروغ دیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور پیرو گردشی معیشت، پائیدار زراعت، صنعتی و ترسیلی ذرائع، ڈیجیٹل معیشت میں سرمایہ کاری اور ماحول دوست ترقی جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں منصوبے دو طرفہ تعاون میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

دونوں ملکوں نے کوڈ شیئرنگ کے ذریعے چینی ائیر لائنز کی جانب سے چین-پیرو ہوابازی روابط کے قیام کا خیر مقدم کیا جس سے براہ راست پروازوں کے آغاز کی راہ ہموار ہوگی۔

دونوں ملکوں نے کثیر جہتی تعاون کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے زیر نگرانی اور بین الاقوامی قانون پر مبنی عالمی نظام برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ چین اور پیرو عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) کی زیر نگرانی وسیع، شفاف اور غیر امتیازی کثیر جہتی تجارتی نظام کی حمایت جاری رکھیں گے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!