اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں نئی توانائی سے چلنے والی بسوں کی تعداد 80 فیصد...

چین میں نئی توانائی سے چلنے والی بسوں کی تعداد 80 فیصد سے زائد ہوگئی

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے دارالحکومت ہائی کو میں تیسری چائنہ عالمی اشیائے صرف نمائش میں ایک نئی توانائی بس کی نمائش کی جارہی ہے۔(شِنہوا)

ہانگ ژو (شِنہوا) چین میں 5 لاکھ 54 ہزار نئی توانائی بسیں چل رہی ہیں جو اس کے مجموعی بیڑے کا 81.2 فیصد ہیں۔

وزارت ٹرانسپورٹ نے یہ اعدادوشمار صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں منعقدہ شہری نقل و حمل کے کام سے متعلق ایک کانفرنس کے دوران جاری کئے۔

اس وقت ملک  میں 80 ہزار عوامی بسیں چل رہی ہیں جن کے کل راستوں کی لمبائی 17 لاکھ کلومیٹر سے زائدہے اور مخصوص بس لینز کی لمبائی 20 ہزار کلومیٹر سے تجاوز کر چکی ہے

وزارت کے مطابق اس وقت چین کے 54 شہروں میں 313 شہری ریل ٹرانزٹ لائنز کام کر رہی ہیں جو کہ 10 ہزار 455 کلومیٹر پر فعال ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!