اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی مالیاتی اداروں کا خیرمقدم...

چین میں سرمایہ کاری کرنے والے غیر ملکی مالیاتی اداروں کا خیرمقدم کرتے ہیں، چینی نائب وزیراعظم

چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے ایچ ایس بی سی گروپ کے چیئرمین مارک ٹکر سےبیجنگ میں ملاقات کی ہے ۔ (شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے کہا ہے کہ چین میں سرمایہ کاری اور کام کرنے والے مزید غیر ملکی مالیاتی اداروں اور طویل مدتی سرمائے کو خوش آمدید کہا جا ئے گا۔

نائب وزیراعظم نے ایچ ایس بی سی گروپ کے چیئرمین مارک ٹکر سے ملاقات میں کہا کہ چین اپنے مالیاتی نظام میں اصلاحات کو گہرا کرنے، اپنے مالیاتی شعبے میں ادارہ جاتی کھلے پن کو مستحکم انداز میں وسیع کرنے اور شفاف، مستحکم اور قابل پیشگوئی ادارہ جاتی ماحول پیدا کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔اس سے غیرملکی کاروباری اداروں کو چین میں اپنا کاروبار وسیع کرنے میں زیادہ سے زیادہ سہولت ملے گی۔

ملاقات کے دوران ایچ ایس بی سی گروپ کے چیئرمین ٹکر نے کہا کہ ایچ ایس بی سی گروپ چین کی معیشت اور مالیاتی مارکیٹ کے امکانات سے متعلق پرامید ہے اور چین میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ جاری رکھے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!