اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کو لاطینی امریکہ اور کریبین کے ساتھ سامان کی تجارت میں...

چین کو لاطینی امریکہ اور کریبین کے ساتھ سامان کی تجارت میں تیزی سے بہتری کی توقعات

چین میں چھونگ چھن شائن رے موٹرسائیکل کمپنی لمیٹڈ کا عملہ لاطینی امریکہ کو برآمد کئے جانے والے موٹرسائیکلوں کا معائنہ کررہا ہے۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے لاطینی امریکہ اور کیریبین کے ساتھ سامان کی تجارت میں مسلسل اضافے اور اعلیٰ سطح پر باہمی مفید نتائج کے حصول کی امید ظاہر کی ہے۔

لاطینی امریکہ اور کیریبین کے بارے میں اقوام متحدہ کی حال ہی میں جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق چین لاطینی امریکہ اور کیریبین کے لئے اہم تجارتی شراکت دار اور تیزی سے ابھرتی ہوئی منڈی ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے معمول کی پریس بریفنگ میں چین اور لاطینی امریکہ و کیریبین کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ باہمی مفید نتائج چین اور خطے کے درمیان تعلقات کی بہتری کا بنیادی اصول ہیں۔ انہوں نے کہا اس سال کی پہلی 3 سہ ماہیوں میں فریقین کے درمیان سامان کی تجارت گزشتہ سال کی نسبت 7.7 فیصد اضافے کے ساتھ 427.4 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچی۔ سال کی مجموعی تجارت 500 ارب امریکی ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔

لِن جیان نے کہا کہ نئی صدی کے آغاز سے چین اور لاطینی امریکہ و کیریبین کے درمیان سامان کی تجارت میں باقی دنیا کی نسبت تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ یہ طرفین کی معیشتوں کی انتہائی تکمیلی نوعیت کی بنیاد ہے۔

لِن جیان نے کہا کہ چلی چین کے لئے تازہ پھلوں کی درآمد کا دوسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ چین کی نئی توانائی کا صنعتی سلسلہ خطے کی ماحول دوست تبدیلی کا زیادہ سستا حل پیش کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین اور لاطینی امریکہ و کیریبین کے درمیان سامان کی تجارت میں اضافہ فریقین کے درمیان روشن امکانات کی معاونت پر مبنی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!