تیان ژو-8 کارگو خلائی جہاز اور لانگ مارچ-7 وائے 9 کیریئر راکٹ عمودی طور پر روانگی کے مقام پر منتقل کئے جا رہے ہیں۔(شِنہوا)
وین چھانگ(شِنہوا)چین کا نیا کارگو خلائی جہاز تیان ژو-8 خلائی سٹیشن کے لئے ضروری سامان لے کر روانگی کے لئے تیار ہے۔
شی چھانگ سیٹیلائٹ لانچ سنٹر نے اعلان کیا ہے کہ چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبے ہائی نان میں خلائی جہازوں کی روانگی کے مقام وین چھانگ پر حتمی مشق کرکے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جس میں تمام افعال کا جائزہ لیا گیا۔
تیان ژو-8 جلد خلا میں بھیجا جائے گا جو سپر ٹائیفون یاگی کے بعد وین چھانگ سے بھیجا جانے والا پہلا مشن ہوگا۔
خلائی سٹیشن میں خلانوردوں کے لئے سامان پر مشتمل تیان ژو-8 خلائی جہاز لانگ مارچ-7 وائے 9 راکٹ کے ذریعے خلا میں بھیجا جائے گا۔ اس سے پہلے 8 مرتبہ خلا میں بھیجے جانے سے لانگ مارچ-7 پر انحصار میں مسلسل بہتری آئی ہے۔ لانچ سائٹ کے مطابق راکٹ، کارگو خلائی جہاز اور تمام متعلقہ نظام اچھی حالت میں ہیں۔
شی چھانگ سیٹیلائٹ لانچ سنٹر کے زیرانتظام چلنے والا خلائی جہازوں کی روانگی کا مقام وین چھانگ چین کا واحد ساحلی لانچنگ سنٹر ہے۔ اندرونی مقامات کی نسبت وین چھانگ خلائی جہازوں کی روانگی کی وسیع گنجائش، موثر ترسیل اور نقل و حمل کی کم سے کم حدود وقیود کے ساتھ لینڈنگ کے لئے محفوظ مقام پیش کرتا ہے۔
