چین، مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر ری ژاؤ میں واقع ایک بزرگ نگہداشت مرکز میں بزرگ شہری جسمانی ورزش کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے مالیاتی اداروں پر زور دیا ہے کہ وہ بزرگ افراد کو مہیا کی جانے والی خدمات کو بہتر بنائیں تاکہ بڑھتی ہوئی عمر رسیدہ آبادی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے۔
قومی مالیاتی نظم ونسق انتظامیہ کے جاری کردہ رہنما اصول کے مطابق مالیاتی اداروں کو شاخوں کا انتظام بہتر بنانے، بزرگ افراد کی سہولیات کو اپ گریڈ کرنے، موبائل ایپس میں اضافے اور پورٹیبل اسمارٹ سروسز کے استعمال کو فروغ دینے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔
رہنما اصول میں بزرگ افراد ۔ دوست مالیاتی مصنوعات اور خدمات میں اضافے کے ساتھ ساتھ بزرگ صارفین کے لئے صارف تحفظ مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آمدہ وقت میں وہ ان اقدامات کے نفاذ کے بارے میں مالیاتی اداروں سے تعاون کرے گی اور بزرگ افراد ۔ دوست خدمات کے معیارات کو تیار کرنے میں صنعتی تنظیموں کی رہنمائی کرے گی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق چین میں اس وقت 60 برس یا اس سے زائد عمر کے افراد کی تعداد 30 کروڑ کے قریب ہے۔ یہ 2033 میں 40 کروڑ سے زائد اور 2050 میں 50 کروڑ ہونے کی توقع ہے۔ اُس وقت توقع کی جا رہی ہے کہ بزرگ شہری ملک کی مجموعی آبادی کا 35 فیصد ہو سکتے ہیں۔
