بدھ, اکتوبر 15, 2025
انٹرٹینمنٹامریکا میں ہانیہ عامر کو مداحوں کے غیر مناسب رویے کا سامنا،...

امریکا میں ہانیہ عامر کو مداحوں کے غیر مناسب رویے کا سامنا، ویڈیوز وائرل

امریکا کے شہر ہیوسٹن میں منعقد ہونے والی ہم ایوارڈز کی شاندار تقریب میں داکارہ ہانیہ عامر کو مداحوں کے غیر مناسب رویے کا سامنا بھی کرنا پڑا جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئیں۔

تقریب کے دوران اداکارہ ہانیہ عامر کو گلوبل اسٹار ایوارڈ سے نوازا گیا، وہ اس موقع پر نیلے رنگ کے خوبصورت لباس میں شریک ہوئیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں سیلفیاں بنواتی نظر آئیں۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مداحوں کے ہجوم میں موجود خواتین نے ان کے قریب ہونے کی کوشش کی، کئی خواتین نے ان کے ساتھ سیلفیاں اور ویڈیوز بھی بنائیں، جب کہ کچھ نے بغیر اجازت ان کی کمر کو ہاتھ لگانے کی بھی کوشش کی۔

ویڈیوز میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر مداحوں کے ہاتھ نرمی سے ہٹانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!