بدھ, اکتوبر 15, 2025
انٹرٹینمنٹحدیقہ کیانی کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن، ہزار خاندانوں میں امدادی...

حدیقہ کیانی کا سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن، ہزار خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم

معروف گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے الخدمت فاونڈیشن کے تعاون سے جلال پور پیر والا اور شجاع آباد کے ہزار سیلاب متاثرہ خاندانوں میں فلڈ ریلیف پیکجز تقسیم کیے۔

ریلیف پیکج میں خشک راشن، بستر، لحاف، واٹر کولر، مچھر دانیاں، چٹائیاں، برتن اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیا شامل تھیں، جبکہ 500 بچوں کیلئے خصوصی طور پر اسٹیشنری، کھلونے اور تحائف بھی فراہم کیے گئے۔ جلال پور پیر والا میں 600 خاندانوں جبکہ شجاع آباد میں 400 خاندانوں کو امدادی سامان دیا گیا۔

حدیقہ کیانی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب ایک بڑا ڈیزاسٹر تھا، لیکن الخدمت فانڈیشن کی منظم اور موثر کاوشیں دیکھ کر میں بے حد متاثر ہوئی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ جلال پور پیر والا اور شجاع آباد میں ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹرز قائم کیے جائیں، اور میں الخدمت کے ساتھ مل کر اس مقصد کیلئے کام کروں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل حالات کے باوجود متاثرہ خواتین اور بچوں کی حوصلہ مندی قابلِ تعریف ہے،ہمیں مل کر ان کے دکھ درد بانٹنے ہوں گے۔

اس موقع پر حدیقہ کیانی نے خواتین اور بچوں سے گھل مل کر ان کے مسائل اور ضروریات سے آگاہی حاصل کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!