ایران نے ایک بار پھر امریکا پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ تجربات کے بعد تہران واشنگٹن کو قابلِ اعتماد فریق نہیں سمجھتا۔
ایرانی صدر کے دفتر کے ڈپٹی ڈائریکٹر برائے اطلاعات مہدی طباطبائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکومت کا موقف ہے کہ امریکا نے اپنے وعدے توڑے، اب اس پر بھروسہ نہیں کیا جا سکتا، حالیہ فوجی حملے نے اعتماد کو ختم کردیا۔
طبا طبائی نے بتایا کہ ایرانی وفد کے پاس نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی نمائندوں سے ملاقات کا موقع موجود تھا، مگر اس نے بات چیت کی کوئی درخواست نہیں دی۔
