ایران کی عدالت نے فرانس اور اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار دو فرانسیسی شہریوں کو قید کی سزائیں سنا دیں۔
عدالتی فیصلے میں ایک فرانسیسی شہری کو فرانس کے لیے جاسوسی کرنے پر 6 سال، قومی سلامتی کے خلاف سازش کے الزام میں 5 سال اور اسرائیلی انٹیلی جنس کی مدد کے جرم میں 20 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
دوسرے شہری کو فرانس کے لیے جاسوسی پر 10 سال، قومی سلامتی کے خلاف سازش پر 5 سال اور اسرائیلی انٹیلی جنس کی معاونت کے الزام میں 17 سال قید کی سزا دی گئی ہے، دونوں کو اعلی عدالت میں اپیل کا حق دیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق سیسل کوہلر اور ان کے ساتھی جاک پیرس وہ واحد فرانسیسی شہری ہیں جو اس وقت ایران میں زیرِ حراست ہیں، دونوں کو 2022 میں گرفتار کیا گیا تھا، اس کے برعکس رواں سال گرفتار ہونے والے 18 سالہ فرانسیسی جرمن سائیکلسٹ لینارٹ مونٹرلوس کو حال ہی میں عدالت نے جاسوسی کے الزامات سے بری کرتے ہوئے رہا کر دیا تھا۔
