چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔
جاری تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو نے آغا سراج درانی کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی جمہوریت کیلئے جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی نہ صرف سینئر سیاستدان تھے بلکہ تحمل و بردباری کی عملی مثال بھی تھے۔انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی وفات سے ایک عہد کا خاتمہ ہوا اور پارٹی ایک مخلص، وفادار اور تجربہ کار رہنماء سے محروم ہو گئی ہے۔
بلاول بھٹو نے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے بلندی درجات اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی۔
