چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کی ہورگوس ریلوے پورٹ سے الیکٹرانک مصنوعات، برقی مشینری اور روزمرہ استعمال کی اشیا سے لدی ایک مال بردار ٹرین پولینڈ کے شہر ملازیویچ کے لئے روانہ ہو گئی ہے۔
یہ روانگی ہورگوس پورٹ کے لئے ایک نئے سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔ سال 2016 میں ہورگوس پورٹ نے آپریشن کا آغاز کیا تھا۔ یہاں اب تک چین یورپ (وسطی ایشیا) مال بردار ٹرینوں کے 50 ہزار سفر مکمل ہو چکے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): ژانگ یون یو، بزنس منیجر، سنکیانگ ژونگ لیان ہائی ٹونگ انٹرنیشنل فریٹ فارورڈرز کمپنی لمیٹڈ
"چین یورپ (وسطی ایشیا) مال بردار ٹرینیں مختلف اقسام کا سامان لے جا سکتی ہیں۔ اس سامان میں تعمیراتی مواد، زرعی مشینری، گاڑیاں، ملبوسات، کاسمیٹکس اور الیکٹرانک پرزے شامل ہیں۔ یہ سروس تیز رفتار، قابلِ اعتماد اور صارفین میں دن بدن زیادہ مقبول ہو رہی ہے۔ رواں برس ہماری کمپنی نے 15 سو سے زائد ٹرین سروسز کے انتظامات کئے جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہیں جبکہ کارگو کا حجم 40 لاکھ ٹن تک پہنچ گیا ہے۔”
اس ریلوے پورٹ نے 18 ممالک کے 46 شہروں اور خطوں کو جوڑنے والے 90 فعال تجارتی راستوں پر مال بردار ٹرینوں کی آمد و رفت کو منظم کیا ہے۔
ہورگوس، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹیکسٹ آن سکرین:
سنکیانگ کی ہورگوس پورٹ سے چین یورپ ٹرینوں کے 50 ہزار سفر مکمل
نئی مال بردار ٹرین الیکٹرانک اور روزمرہ اشیا کے ساتھ پولینڈ روانہ
ہورگوس پورٹ 2016 سےوسطی ایشیا کی تجارت کا اہم مرکز ہے
ژانگ یونیو کے مطابق ٹرین سروسز میں 20 فیصد اضافہ دیکھا گیا
رواں برس 1500 سے زائد ٹرینوں نے ہورگوس پورٹ کا رخ کیا
40 لاکھ ٹن کارگو کی ترسیل تجارتی سرگرمیوں میں نیا ریکارڈ ہے
ٹرینیں تعمیراتی سامان، مشینری، گاڑیاں اور ملبوسات لے کر جا رہی ہیں
چین یورپ ٹرین نیٹ ورک 18 ممالک کے 46 شہروں کو جوڑتا ہے
