جمعرات, اکتوبر 16, 2025
تازہ ترینچین کی بنیادی افراط زر 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر...

چین کی بنیادی افراط زر 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، مضبوط مقامی طلب کا اشارہ

قومی ادارہ شماریات کے جاری اعداد و شمار کے مطابق چین کا صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) جو افراط زر کی پیمائش کا ایک اہم پیمانہ ہے، ستمبر میں گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 0.3 فیصد کم رہا-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)ستمبر میں چین کی صارف قیمتوں میں مزید استحکام کے آثار دیکھنے میں آئے کیونکہ بنیادی مہنگائی 19 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جو ملک میں مقامی طلب کے بتدریج مضبوط ہونے کی عکاسی کرتی ہے۔

قومی ادارہ شماریات  کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بنیادی صارف قیمت اشاریہ (سی پی آئی) جس میں خوراک اور توانائی کی قیمتیں شامل نہیں، سالانہ بنیاد پر ایک فیصد بڑھ گیا۔ یہ مسلسل 5 واں مہینہ ہے جس میں اضافہ ہوا ہے جبکہ فروری 2024 کے بعد سب سے زیادہ اضافہ ہے۔

سر فہرست صارف قیمت اشاریہ نے بھی مثبت رجحان ظاہر کیا، اگست میں استحکام کے بعد اس میں ماہانہ بنیاد پر 0.1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سالانہ بنیاد پر کمی اگست کے 0.4 فیصد کے مقابلے میں گھٹ کر 0.3 فیصد رہ گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!