رہنماء پیپلزپارٹی و سابق اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی 72سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
آغا سراج درانی کا شمار پیپلزپارٹی کے سینئر رہنمائوں میں ہوتا تھا، مرحوم 4 دہائیوں سے زائد پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے، 5 اکتوبر 1953ء کوشکار پورمیں پیدا ہونیوالے آغا سراج درانی نے ابتدائی تعلیم سینٹ پیٹرک ہائی سکول سے حاصل کی تھی اور سندھ مسلم گورنمنٹ لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی تھی، وہ 3 بارصوبائی وزیر اور 2 بار سندھ سمبلی کے سپیکر رہے، مرحوم شہید بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے بااعتماد ساتھیوں میں شامل تھے۔
آغا سراج درانی31مئی 2013سے 25مئی 2024 تک سپیکر سندھ اسمبلی رہے جبکہ مارچ 2022سے اکتوبر 2022تک وہ قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔
اہل خانہ کے مطابق آغا سراج درانی گزشتہ ماہ سے عارضہ قلب کے باعث ہسپتال داخل تھے۔
