بدھ, اکتوبر 15, 2025
پاکستانصدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ...

صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات، ملکی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال

قوم کے دفاع اور افغان سرحد پر سرحد پار حملوں کے فوری تدارک میں فوج کی چوکسی اور پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہاتے ہوئے پاک فوج کی قوت، بہادری، صلاحیت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کے دوران کیا۔

ایوان صدر سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات صدرِ مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔

آرمی چیف نے صدر پاکستان کو افغان طالبان حکومت کے جارحانہ اور اشتعال انگیز اقدامات کے نتیجے میں پیدا ہونے والی حالیہ سیکیورٹی صورتحال اور پاک افواج کے موثر اور مناسب ردِعمل سے بھی آگاہ کیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!