اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسیورپی یونین کی لبنان سے اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے انخلاء...

یورپی یونین کی لبنان سے اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے انخلاء کی مخالفت

یہ شِنہوا نیوز ہے۔یورپی یونین کے خارجہ امور اور سیکیورٹی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزف بوریل نے پیر کے روز بتایا ہے کہ یورپی یونین کے تمام27 ارکان ممالک نے لبنان سے اقوام متحدہ کی عبوری فورس کے انخلاء  کی مخالفت  کی ہے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نےاتوار کے روز   اقوام متحدہ پر زور دیا  تھا کہ وہ اقوام متحدہ کی عبوری فورس برائےلبنان کو لبنان کے جنگی علاقوں سے واپس بلائے۔  اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق اقوام متحدہ کی عبوری فورس برائے لبنان،  حزب اللہ کے لیے انسانی ڈھال کا کردار ادا کر رہی ہے۔

گزشتہ ہفتے کے آخر میں عبوری فورس برائے لبنان نے بتایا  کہ اسرائیلی افواج نے عبوری فورس  کی ایک چوکی  پر حملہ کیا، جس سے چوکی کا مرکزی دروازہ تباہ ہوگیا اور کم از کم 15 فوجی معمولی زخمی ہوئے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!