اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور روس کے وزرائے دفاع کے بیجنگ میں مذاکرات

چین اور روس کے وزرائے دفاع کے بیجنگ میں مذاکرات

بیجنگ(شِنہوا)چین کے وزیر دفاع ڈونگ جُن سے روس کے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔

چین اور روس کے مابین سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کا ذکر کرتے ہوئے چینی وزیر دفاع ڈونگ جُن نے کہا کہ اعلیٰ سطح کے باہمی اعتماد اور گہرے تعاون پر مبنی دوطرفہ تعلقات دونوں بڑے ملکوں کے درمیان ایک مثالی نمونہ ہیں۔

چینی وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ملکوں کی افواج کو تزویراتی اور باہمی تعاون مزید مستحکم کرنا چاہئے۔  دونوں ملکوں کو فوجی تعلقات مسلسل آگے بڑھانے چاہئیں، دونوں ممالک کے مشترکہ مفادات کا مضبوطی سے دفاع اور عالمی تزویراتی استحکام کے تحفظ کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے۔

اس موقع پر روس کے وزیر دفاع آندرے بیلوسوف نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان فوجی تعاون عالمی اور علاقائی امن و استحکام کے تحفظ  کیلئے اہم ہے۔

آندرے بیلوسوف نے کہا کہ روس مئوثر تعاون اور مشترکہ طور پر سلامتی کے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے چین کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!