چین کے نائب وزیراعظم اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن ہی لی فینگ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے منتظم اچیم سٹینر سے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ملاقات کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے نائب وزیراعظم ہی لی فینگ نے اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی) کے منتظم اچیم سٹینر سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر زور دیا ہے۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی (سی پی سی) کے سیاسی بیورو کے رکن ہی لی فینگ نے کہا کہ چین سی پی سی کی 20 ویں مرکزی کمیٹی کے تیسرے مکمل اجلاس کے رہنما اصولوں پر بھرپور عملدرآمد کررہا ہے، جامع اصلاحات اور کھلے پن کو مزید موثر اور چینی جدید یدیت کے عمل کو تیز کر رہا ہے۔
نائب وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ یواین ڈی پی اور چین دیہی حیات نو، ماحول دوست ترقی، ڈیجیٹل معیشت، جنوب۔ جنوب تعاون اور سہ فریقی تعاون جیسے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کریں گے اور دوطرفہ تعاون کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے۔
یو این ڈی پی کے منتظم اچیم سٹینر نے کہا کہ یو این ڈی پی چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے، پائیدار ترقی کے فروغ اور عالمی چیلنجز سے مشترکہ طور پر نمٹنے کا خواہاں ہے۔
