اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشِنہوا نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر رپورٹ جاری کردی

شِنہوا نے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون پر رپورٹ جاری کردی

گوادر بندر گاہ کے آ زاد تجارتی مرکز کا منظر ۔(شِنہوا)

شی آن (شِنہوا) شِنہوا نیوز ایجنسی سے منسلک تھنک ٹینک شِنہوا انسٹی ٹیوٹ نے چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے حامل بیلٹ اینڈ روڈ تعاون میں معاونت کے لئے تجویز کردہ "آٹھ اہم اقدامات” پر رپورٹ جاری کی ہے۔

” آٹھ اہم اقدامات، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی شاندار نئی دہائی کا اعلان” کے عنوان سے  رپورٹ بین الاقوامی تھنک ٹینک تعاون کے حوالے سے بیلٹ اینڈ روڈ فورم اور دوسرے شاہراہِ ریشم (شی آن) انٹرنیشنل کمیونیکیشن فورم کے موقع پر منگل کے روز جاری کی گئی۔

تین ابواب پر مشتمل مسودے میں گزشتہ سال کے دوران 8 اہم اقدامات کے "قابلِ ذکر نتائج” کو جانچا گیا ہے جس نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کی دوسری دہائی کی مضبوط بنیاد رکھی۔ان تجاویز کے ذریعے رپورٹ میں مستقبل میں اعلیٰ معیار کے بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے پیدا ہونے والے نئے مواقع بھی تلاش کئے گئے ۔

رپورٹ میں بی آر آئی کے شراکت دار ملکوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ان تجاویز پر مزید عملدرآمد کریں، عملی تعاون آگے بڑھائیں، مشترکہ طور پر جدت پر مبنی ترقی کو فروغ دیں اور خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کے لئے مل کر کام کریں۔

چین کی جانب سے اکتوبر 2023 میں اعلان کردہ ان 8 اہم اقدامات میں کثیر جہتی بیلٹ اینڈ روڈ مواصلاتی نیٹ ورک کی تعمیر، وسیع عالمی معیشت کی حمایت، عملی تعاون، سرسبز ترقی کا فروغ، سائنس و ٹیکنالوجی کی جدت میں پیشرفت، سالمیت پر مبنی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون اور بین الاقوامی بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کے ادارہ جاتی ڈھانچے کی مضبوطی شامل ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!