اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینپاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے مثبت نتائج برآمد ہوں...

پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے، چین

اسلام آباد، وزیراعظم شہبازشریف اپنے چینی ہم منصب لی چھیانگ کا وزیراعظم آفس آمد پر خیرمقدم کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ اسلام آباد میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے رکن ملکوں کے سربراہان حکومت کی کونسل کے 23 ویں اجلاس کے مثبت نتائج برآمد ہوں گے اور علاقائی ممالک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کو مزید تقویت ملے گی۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ 23 سال قبل شنگھائی تعاون تنظیم کے قیام کے بعد سے اس کے رکن ممالک ہمیشہ شنگھائی جذبے پر کاربند رہے، اچھی ہمسائیگی اور دوستی کو مسلسل بڑھایا اور مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط کیا۔ تنظیم نے یور یشین خطہ کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے اور علاقائی ممالک کی ترقی و خوشحالی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ماؤننگ نے کہا کہ چونکہ اس صدی میں نظر نہ آنے والی تبدیلیاں تیزی سے سامنے آ رہی ہیں، بین الاقوامی برادری توقع کرتی ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرے اور تعاون کے مزید عملی نتائج حاصل ہوں۔

 ترجمان نے کہا کہ رواں سال جولائی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے آستانہ سربراہ اجلاس کے دوران چین نے ایک مشترکہ مسکن کی تعمیر پر زور دیا تھا جو یکجہتی اور باہمی اعتماد، امن و سکون، ترقی و خوشحالی، اچھی ہمسائیگی، دوستی، عدل اور انصاف پر مبنی ہو۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے رہنما یکجہتی اور تعاون، بین الاقوامی شفافیت، انصاف کو برقرار رکھنے اور شنگھائی تعاون تنظیم کے فعال طریقہ کار کو بہتر بنانے کے لئے ایک اہم اتفاق رائے پر پہنچ گئے ہیں جس نے نئے حالات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے فروغ کے لئے رہنمائی فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر چین کے وزیراعظم لی چھیانگ اسلام آباد میں ایس سی او کے رکن ملکوں کے سربراہان مملکت کی کونسل کے  23ویں اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ وہ 14 سے 17 اکتوبر تک پاکستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!