اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستاناے این ایف کی کارروائیاں،259.117کلو گرام منشیات برآمد

اے این ایف کی کارروائیاں،259.117کلو گرام منشیات برآمد

اے این ایف نے4  مختلف کارروائیوں میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 259.117 کلو گرام منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان  اے این ایف کے مطابق کراچی میں سپر ہائی وے پر ملزم سے 1.2 کلو چرس اور 165 گرام آئس برآمد ہوئی، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلبا کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔کراچی کے علاقے  کورنگی میں ملزم سے 502 گرام ہیروئن برآمد کی گئی گوادر میں اسمگلنگ کے لیے چھپائی گئی 252 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔ ادھر  لاہور میں انارکلی بازار سے 4 کلو افیون اور 1.250 کلو نشہ آور گولیاں برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج، تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!