اتوار, جولائی 27, 2025
شِنہوا پاکستان سروسگلوبل لنک | دریائے زرد کے ماحولیاتی تحفظ اور اعلیٰ معیار کی...

گلوبل لنک | دریائے زرد کے ماحولیاتی تحفظ اور اعلیٰ معیار کی ترقی کی بل کھاتی کہانی

جھلکیاں:

دریائے زرد کا تحفظ چین کے ایجنڈے میں ہمیشہ سے سرفہرست رہا ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ حالیہ برسوں کے دوران چینیوں نے اپنے "مادر دریا” کی حفاظت کے لیے کیا اقدامات اٹھائے ہیں۔

#GLOBALink

ذیلی سرخیاں اور ساؤنڈ بائیٹس:

چین میں دریائے زرد کے تحفظاتی قانون کا باضابطہ نفاذ گزشتہ سال یکم اپریل کو ہوا ہے۔

توقع ہے کہ اس قانون سے ماحولیاتی تحفظ اور دریائے زرد کے طاس کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے میں خاطر خواہ مدد ملے گی۔

چانگ ژیسونگ روئی صوبہ شانشی کی روئیچھنگ کاؤنٹی کی جانب سے بھرتی کیے جانے والے ان بہت سے فاریسٹ رینجرز میں سے ایک ہے جنہیں دریا کے کنارے درخت لگانے اور ان کی حفاظت کے لیے بھرتی کیا گیا ہے۔

سال 2022 میں روئیچھنگ نے جنگلات کے رقبہ میں مجموعی طور پر 11 ہزار مو (تقریباً 733 ہیکٹرز) کا اضافہ کیا۔

ساؤنڈ بائیٹ 1(چینی): چانگ ژیسونگ، فاریسٹ رینجر، روئیچھنگ کاؤنٹی

"اس سال، میں نے فروری میں درخت لگانے کا سلسلہ شروع کیا۔ میں نے سرخ پتوں والے آلو بخارے اور دیودار سمیت 10 ہزار سے زیادہ درخت لگائے ہیں۔ ہم مئی میں کام مکمل کر لیں گے۔ جب میں چھوٹا تھا تو ہمارے علاقہ کا ماحول بہت خراب تھا۔ ہر طرف ریت بکھری ہوئی تھی اور ریت کے طوفانوں کی وجہ سے ہوا کا معیار بہت خراب تھا۔ ہمارے دریائے زرد کے کنارے درخت لگانے کے بعد سے جنگلات کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ اب جنگلی پرندے بھی یہاں پر آتے ہیں اور ہوا کا معیار بہتر ہوا ہے۔”

5 ہزار 400 کلومیٹر سے طویل دریائے زرد کو چین میں "مادر دریا” اور چینی تہذیب کا گہوارہ سمجھا جاتا ہے۔

یہ دریا 12 فیصد سے زیادہ چینی آبادی کو پانی فراہم کرتا ہے اور ملک کی 17 فیصد قابل کاشت اراضی کو سیراب کرتا ہے۔

چین کے لوگوں کو زمانہ قدیم سے ہی دریائے زرد کے سیلابوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا رہا ہے اور اس دریا کا تحفظ ملک کے ایجنڈہ میں سرفہرست رہا ہے۔

صوبہ شانڈونگ میں ڈونگ ینگ کے مقام پر دریائے زرد کے ماحولیاتی تحفظ کے درجنوں منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

ساؤنڈ بائیٹ 2(چینی): ژو یان فانگ، ڈونگ ینگ ویٹ لینڈ تحفظاتی مرکز

"ہم نے ماحول کی گنجائش کے مطابق وسائل میں تقسیم کے لیے جنگلات اور ویٹ لینڈ کی حفاظت کو موثر بنایا ہے۔ ہم نے پورے خطے میں ویٹ لینڈز کا تحفظ اور انہیں بحال کرتے ہوئے 2 لاکھ 6 ہزار مو (13 ہزار733 ہیکٹرز) ویٹ لینڈز کی بحالی کی ہے۔ ہم اگلے دس برسوں کے دوران دریائے زرد کے ساتھ 3 لاکھ 15 ہزار مو (21 ہزار ہیکٹرز) ماحولیاتی راہداری بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔”

حالیہ برسوں کے دوران، ڈونگ ینگ میں دریائے زرد کے ڈیلٹا نیشنل نیچر ریزرو نے ماحولیاتی تنوع کو فروغ دینے کے لیے 17 ویٹ لینڈ بحالی منصوبوں میں 1 ارب 37 کروڑ یوآن (تقریباً 20 کروڑ امریکی ڈالرز) کی سرمایہ کاری کی ہے۔

ساؤنڈ بائیٹ 3(چینی): ژو لیچینگ، ڈائریکٹر، سائنٹفک ریسرچ سنٹر، دریائے زرد ڈیلٹا نیشنل نیچر ریزوو

"پرندوں کی انواع کی تعداد جو 1990 میں 187 تھی، اب بڑھ کر 373 ہو چکی ہے۔ ان میں سے 25 انواع کو پہلے درجہ کا جبکہ 65 کو دوسرے درجہ کا ریاستی تحفظ حاصل ہے۔”

دریائے زرد، جو ایک دور میں زمینی کٹاؤ کا شکار تھا، اب اس کے ماحول میں مسلسل بہتری آئی ہے۔

جنگلات کی تعداد میں اضافہ کی وجہ سے بھی اس دریا کے بیسن میں مٹی اور پانی کے تحفظ کی شرح 1990 کی 41.49 فیصد سے بڑھ کر 2021 میں 67 فیصد سے زیادہ ہو گئی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!