منگل, ستمبر 16, 2025
تازہ ترینچین نے چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع میں چِھن شاہی دور کا کندہ...

چین نے چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع میں چِھن شاہی دور کا کندہ شدہ پتھر دریافت کرلیا

چین کے شمال مغربی صوبہ چھنگ ہائی کی مادو کاؤنٹی میں گیارِنگ جھیل کے شمالی کنارے پر دریافت ہونے والا کندہ شدہ پتھر دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

شی ننگ(شِنہوا)چین کی قومی ثقافتی ورثہ انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ چھنگ ہائی-تبت سطح مرتفع پر دریافت ہونے والا ایک کندہ شدہ پتھر وہ واحد پتھر ہے جو (221 قبل مسیح تا 207 قبل مسیح) کے چِھن شاہی دور کا ہے جو اب تک اپنی اصل جگہ پر محفوظ اور سب سے بلند مقام پر واقع ہے۔

یہ پتھر چین کے شمال مغربی صوبے چھنگ ہائی کی مادو کاؤنٹی میں گیارِنگ جھیل کے شمالی کنارے پر واقع ہے، جو تقریباً 4ہزار300 میٹر کی بلندی پر ہے۔

انتظامیہ کے مطابق یہ دریافت تاریخی، فنّی اور سائنسی لحاظ سے بے حد اہمیت کی حامل ہے۔ چِھن شاہی دور کے بادشاہ چِھن شی ہوانگ نے پہلی بار چین کو متحد کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!