چین کے اعلیٰ مارکیٹ نگران ادارے نے اعلان کیا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے بعد این ویڈیا کے خلاف مسابقت مخالف خلاف ورزیوں پر مزید تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے اعلیٰ مارکیٹ نگران ادارے نے کہا ہے کہ ابتدائی تحقیق کے بعد معروف کمپنی این ویڈیا کی مسابقت مخالف خلاف ورزیوں کی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔
ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن (ایس اے ایم آر ) نےا پنے آن لائن بیان میں کہا ہے کہ این ویڈیا نے چین کے انسداد اجارہ داری قانون اور 2020 میں مارکیٹ ریگولیٹر کے اس فیصلے کی خلاف ورزی کی ہے جو این ویڈیا کی میلانوکس ٹیکنالوجیز کے حصول سے متعلق تھا۔
2020 میں ایس اے ایم آر نے 2019 میں شروع ہونے والی مسابقت مخالف جانچ کے بعد اس حصول کی مشروط منظوری دی تھی۔ یہ معاہدہ کئی پابندیوں مشروط تھا کیونکہ خدشہ تھا کہ یہ انضمام عالمی اور چینی منڈیوں میں جی پی یو ایکسلریٹرز، خصوصی نیٹ ورک انٹرکنیکٹ آلات اور ہائی سپیڈ ایتھرنیٹ اڈاپٹرز کے شعبوں میں مقابلے کو محدود یا ختم کر سکتا ہے۔
