چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے چین میں قائم غیر ملکی سفارتی اور قونصلر مشنز میں ملازمت کرنے والے چینی شہریوں کے انتظام کے متعلق قواعد وضوابط کے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کر دئیے۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے چین میں قائم غیر ملکی سفارتی اور قونصلر مشنز میں ملازمت کرنے والے چینی شہریوں کے انتظام کے متعلق قواعد وضوابط کے ریاستی کونسل کے ایک حکم نامے پر دستخط کر دئیے۔
12 نکات پر مشتمل قواعد وضوابط یکم جنوری 2026 سےنافذ ہوں گے۔ اس کا مقصد چین میں قائم غیرملکی سفارتی اور قونصلر مشنز میں چینی شہریوں کی بھرتیوں کو آسان بنانا اور چینی شہریوں کے قانونی حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔
قواعد وضوابط کی دستاویز کے مطابق چینی شہریوں کو ملازمت دینے کے سلسلے میں غیر ملکی سفارتی مشنز کے لئے لازمی ہے کہ وہ ملازمت اور بھرتی کی معلومات چین کی وزارت خارجہ کے قائم کردہ پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کریں۔
قواعد کے مطابق کہ ایسے مشنز کو خارجہ امور کے مقامی دفاتر اور محکموں کی جانب سے نامزد کردہ ایجنسیوں کے ساتھ سروس معاہدے بھی کرنا ہوں گے تاکہ چینی ملازمین کے حقوق اور مفادات جیسے امور کو واضح کیا جا سکے۔
