منگل, ستمبر 16, 2025
تازہ ترینچین کا صنعتی انٹرنیٹ اسمارٹ فیکٹریوں اور صاف توانائی کو فروغ دے...

چین کا صنعتی انٹرنیٹ اسمارٹ فیکٹریوں اور صاف توانائی کو فروغ دے رہا ہے

ڈیجیٹل پروڈکشن لائنز سے لے کر صفر کاربن صنعتی پارکس تک چین کی مینوفیکچرنگ کی صنعت تکنیکی جدت اور پائیدار اقدامات کے ذریعے آگے بڑھ رہی ہے۔

چین کے شمال مشرقی علاقے  کی معروف روبوٹکس کمپنی "شین یانگ سیا سون روبوٹ آٹومیشن کمپنی لمیٹڈ” میں مصنوعی ذہانت سے چلنے والے ویلڈنگ روبوٹ خودکار طور پر جوڑ پہچانتے، راستہ بناتے اور انتہائی درست ویلڈنگ انجام دیتے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): چنگ ہوفینگ، شین یانگ سیا سون روبوٹ آٹومیشن کمپنی لمیٹڈ

"میرے پس منظر میں موجود یہ روبوٹ 360 کلوگرام وزن اٹھانے والا ویلڈنگ روبوٹ ہے جو خاص طور پر گاڑیوں کی صنعت کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ سیا سون کے تیار کردہ کنٹرول سسٹم اور ویلڈنگ سافٹ ویئر سے لیس ہے تاکہ پیچیدہ حالات کو سنبھال سکے۔ اس کی مدد سے زیادہ وزن، زیادہ رفتار، زیادہ کارکردگی اور مضبوط پائیداری کے ساتھ ویلڈنگ ممکن ہوتی ہے۔”

روبوٹکس اور اسمارٹ فیکٹریوں کا فروغ اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ چین کی مینوفیکچرنگ کی صنعت کس طرح زیادہ ڈیٹا پر مبنی اور انٹرنیٹ سے منسلک ہو رہی ہے۔

اسی دوران چین عالمی ماحول دوست تبدیلی کے مطابق صفر کاربن ترقی کو بھی تیز کر رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ژانگ چھی گو، اسٹیٹ گرڈ دالیان پاور سپلائی کمپنی

"یہ کاربن ٹریکنگ میٹر بجلی گھروں، گرڈ سے صارفین تک سب کو آپس میں جوڑتا ہے۔ اس کے علاوہ کاربن اخراج اور بجلی کے استعمال کے اعداد و شمار شیئر کرتا ہے۔ یہ صارفین کو بجلی کے استعمال کا کاربن فٹ پرنٹ آسانی سےسمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ یہ کمپنیوں کو توانائی بچانے کی حکمتِ عملی بنانے کے قابل بناتا ہے اور حکومت کے دوہرے کاربن اہداف کی تکمیل میں معاون ثابت ہوتا ہے۔”

ماحول دوست طرزِ عمل بھی چین میں کام کرنے والی عالمی کمپنیوں میں جڑ پکڑ رہا ہے۔ مشلن کا شین یانگ ٹائر پلانٹ سال 2021 سے سو فیصد قابلِ تجدید بجلی پر چل رہا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): لی یان بِنگ، جنرل منیجر، میشلن شین یانگ ٹائر کمپنی

"توانائی کے حوالے سے سال 2021 سے ہمارا پلانٹ سو فیصد قابلِ تجدید بجلی پر چل رہا ہے جو سائٹ پر سولر فوٹو وولٹائیک پیداوار اور ماحول دوست بجلی کی خریداری کے ذریعے حاصل کی جاتی ہے۔ خام مال کے لحاظ سے سال 2012 سے ہم نے کامیابی کے ساتھ 10 سے زائد اقسام کے قابلِ تجدید اور ری سائیکل ہونے والے مواد کو ٹائروں کی تیاری میں استعمال کیا ہے۔ وسائل کے استعمال کے معاملے میں سال 2019 کے مقابلے میں ہم نے سال 2024 میں توانائی کا استعمال تقریباً 30 فیصد، فضلہ 28 فیصد، کاربن اخراج 75 فیصد اور پانی کی کھپت 69 فیصد کم کی ہے۔”

شین یانگ، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

چین میں صنعتیں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کر رہی ہیں

شین یانگ میں روبوٹکس فیکٹری نے جدید ویلڈنگ روبوٹ تیار کر لیا

یہ روبوٹ تیز رفتار اور زیادہ بوجھ اٹھانے کی صلاحیت رکھتا ہے

یہ مصنوعی ذہانت سے جوڑ پہچانتا  اور انتہائی درست ویلڈنگ کرتا ہے

اسمارٹ فیکٹریاں انٹرنیٹ اور ڈیٹا کے ذریعے آپس میں جڑ رہی ہیں

چین ماحول دوست صفر کاربن ترقی کو بھی تیز کر رہا ہے

کاربن میٹر بجلی کے استعمال اور اخراج کا حساب دکھاتا ہے

مشلن کا پلانٹ سو فیصد قابلِ تجدید بجلی پر چل رہا ہے

صنعتی انٹرنیٹ اسمارٹ فیکٹریوں اور صاف توانائی کو فروغ دے رہا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!