منگل, ستمبر 16, 2025
تازہ ترینبیجنگ تجارتی میلے میں کھیلوں کی چینی خدمات کی بڑی کامیابیاں

بیجنگ تجارتی میلے میں کھیلوں کی چینی خدمات کی بڑی کامیابیاں

چین کے دارالحکومت بیجنگ کے شوگانگ پارک میں چین کے بین الاقوامی میلہ برائے خدمات کی تجارت 2025 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں لوگ روبوٹ کھلاڑیوں کے درمیان فٹبال میچ دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)بیجنگ میں چین کے حالیہ بین الاقوامی میلہ برائے خدمات کی تجارت 2025 (سی آئی ایف ٹی آئی ایس) میں سیمولیٹرز کے گرد لوگوں کا ہجوم تھا جہاں ورچوئل ریس ٹریک کا برقی شور فضا میں گونج رہا تھا۔ ان میں سے ایک شوئے می بھی تھی جن کے ہاتھ اب بھی سٹیئرنگ سنبھالنے کے اثر سے سُن ہو رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کسی کھیل جیسا محسوس نہیں ہوتا، یہ تقریباً حقیقت جیسا ہے۔ بالکل ایسے جیسے اصل ایف ون ریس میں ہوں۔

اس پُرجوش ردعمل نے چین کی سپورٹس انڈسٹری میں وسیع تجارتی امکانات کو اجاگر کیا۔ سیمولیٹڈ ریسنگ مقابلے کروانے والے ملائیشیا-چین مشترکہ منصوبے کے سی ای او رکی کو نے ای سپورٹس ریسنگ کو ملک میں ایک خاص طور پر غیر دریافت شدہ موقع قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ 1.4 ارب لوگوں کی ایک متحد مارکیٹ کے ساتھ چین کی مارکیٹ کا پیمانہ بے مثال ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کی کمپنی اگلے سال 20 شہروں میں ایک قومی ریسنگ مقابلہ شروع کرنے کے لئے ایک چینی سرکاری ادارے کے ساتھ تعاون کر رہی ہے۔ مقابلوں کے علاوہ کمپنی بڑے چینی شہروں میں شاپنگ مالز میں ای سپورٹس ریسنگ والے موضوعاتی سٹورز قائم کرنے کا بھی منصوبہ رکھتی ہے۔

کھلی فضا میں ایک مظاہرے کے علاقے میں سرخ اور سبز ہیلمٹ پہنے دو باکسنگ روبوٹس ایک دوسرے پر مکے برسا رہے تھے۔  کبھی جھک کر بچتے، کبھی بلاک کرتے اور کبھی زوردار گھونسے مارتے۔ یہ منظر دیکھ کر تماشائیوں کی جانب سے حیرت اور جوش بھری آوازیں بلند ہو رہی تھیں۔

قریب ہی شوقیہ ٹینس کھلاڑی ایک اے آئی کوچ کی نگرانی میں کھیل رہے تھے۔ ہائی ڈیفینیشن کیمروں کے ذریعے ہر حرکت کا باریک بینی سے مشاہدہ کیا جا رہا تھا۔ رفتار اور انداز کا تجزیہ کیا جا رہا تھا تاکہ عام کھلاڑیوں کو بھی پیشہ ورانہ معیار کی رہنمائی میسر آ سکے۔

سی آئی ایف ٹی آئی ایس، جس کا 12 واں ایڈیشن حال ہی میں اختتام پذیر ہوا ہے، چین کی خدمات کی صنعت کی ترقی اور مارکیٹ کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے۔ اگرچہ سیاحت اور مالیاتی امور جیسے موضوعات سی آئی ایف ٹی آئی ایس کے مہمانوں کے لئے مانوس ہیں لیکن کھیل بطور سروس ایک نسبتاً نیا تصور ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!