اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلہیٹی، ٹینکر میں دھماکہ، 16 افراد ہلاک، 40 زخمی

ہیٹی، ٹینکر میں دھماکہ، 16 افراد ہلاک، 40 زخمی

میکسیکو سٹی: ہیٹی میں ایک ٹینکر ٹرک میں دھماکےسےکم از کم 16 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق  دھماکا اس وقت ہوا جب نیپس شہر کے کالبسیئر علاقے میں ٹینکر کو پیش آنے والے ایک حادثے کے بعد لوگ غیر قانونی طور پر ایندھن جمع کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ متعدد زخمیوں کو مقامی ہسپتال  منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویش ناک  بتائی گئی ہے۔

ہیٹی کے وزیر اعظم گیری کونیل نے سوشل میڈیا پر کہا کہ شہری تحفظ اور صحت عامہ کی ٹیمیں متاثرین کی مدد کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت متاثرین اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی   ہے اور متاثرہ افراد کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انخلا کا انتظام کیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!