اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس کا یوکرین میں مغربی ممالک کی کارروائیوں کے جواب میں ممکنہ...

روس کا یوکرین میں مغربی ممالک کی کارروائیوں کے جواب میں ممکنہ جوہری ردعمل کا انتباہ

ماسکو: روس کی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف نے  اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں خبردار کیا ہے کہ یوکرین  میں مغربی کارروائیوں کے جواب میں جوہری ردعمل کے حوالے سے روس کے صبر کاپیمانہ کمزور پڑ رہا ہے۔

میدویدیف نے کہا کہ اگرچہ جوہری تنازعہ کسی کے مفاد میں نہیں ہے لیکن روس نے اب تک مغربی مداخلت خاص طور پر روسی علاقے میں انتہائی درست حملوں  کے جواب میں اپنی جوہری صلاحیتوں کو استعمال کرنے میں تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ  بڑے سے بڑے صبر کی بھی  حدہوتی ہے۔

یہ انتباہ یوکرین کو آرمی ٹیکٹیکل میزائل سسٹم کی فراہمی کے بارے میں حالیہ امریکی مذاکرات کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے روسی علاقے میں گہرائی تک حملے کیے جاسکتے ہیں۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بھی بڑھتے ہوئے خطرے سے آگاہی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس جوابی اقدامات کی تیاری کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!