شین یانگ: چین کے صوبے لیاؤننگ کے دارالحکومت شین یانگ میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی سے چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہو گئے۔
مقامی حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں پتہ چلا ہے کہ آگ عمارت کے باہر چارج ہونے کے دوران بجلی سے چلنے والی بائی سائیکل میں آتشزدگی کی وجہ سے لگی جس سے عمارت کی انسولیشن لیئر نے آگ پکڑ لی۔ حادثے کی وجوہات کی مزید تفصیل جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔
