اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی صدر کا نیشنل پیپلز کانگریس کے 70 ویں یوم تاسیس پر...

چینی صدر کا نیشنل پیپلز کانگریس کے 70 ویں یوم تاسیس پر کارکردگی مزید بہتر بنانےپر زور

بیجنگ:چین کے صدر شی جن پھنگ نے نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کا 70 ویں یوم تاسیس منانے کے موقع پر منعقدہ ایک اجلاس میں چین کے بنیادی سیاسی نظام، عوامی کانگریس کے نظام کو برقرار رکھنے، بہتر بنانے اور چلانے کے لئے مسلسل کوششوں پر زور دیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا(سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی  کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے عوامی جمہوریت کی ترقی میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم کے راستے، نظریہ، نظام اور ثقافت پر اعتماد کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شی جن پھنگ نے کہا کہ قومی عوامی کانگریس کا نظام سی پی سی کی قیادت میں چینی عوام کی سخت تلاش اور طویل مدتی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے اس نظام کو ایک مکمل طور پر نیا سیاسی نظام قرار دیا جو چینی سرزمین سے پروان چڑھا ہے جبکہ انہوں نے اسے انسانی تاریخ میں سیاسی اداروں کے ارتقا ء میں ایک عظیم ایجاد قرار دیا۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ اس نظام کے قیام نے چین کے سیاسی منظر نامے میں ایک گہری تبدیلی کی نشاندہی کی ہے  اور یہ ایک ایسے نظام سے منتقل ہونے کی نشاندہی کرتا ہے جہاں اقتدار چند لوگوں کے ہاتھوں میں مرکوز تھا جہاں  اکثریت کو جبر اور استحصال کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ یہ نیا نظام لوگوں کو پارٹی کی قیادت میں بطور مالک، ملک پر حکمرانی کرنے کا اختیار دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 70 سالوں میں قومی عوامی کانگریس کے نظام نے اپنی واضح سیاسی طاقت کا مظاہرہ کیا ہے اور تیز رفتار اقتصادی ترقی اور طویل مدتی سماجی استحکام کے معجزے تخلیق کرنے کے لئے ایک اہم ادارہ جاتی ضمانت فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ایک مضبوط نظام ہے جو چین کی سوشلسٹ فطرت کی عکاسی کرتا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ عوامی کانگریس کا نظام چین میں عوامی جمہوریت کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک اہم ادارہ جاتی ذریعہ ہ،ے شی جن پھنگ نے کہا کہ ملک عوام کے ذریعہ چلانے کیلئے ضروری ہے کہ سی پی سی کی قیادت کو برقرار رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اداروں کے استعمال پر عمل کرنا ضروری ہے ۔

انہوں نے آئین اور قوانین کے مکمل اور موثر نفاذ کو یقینی بنانے کے لئے عوامی کانگریس کے کردار کو مکمل طور پر ادا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اجلاس میں لی چھیانگ،وانگ ہُوننگ، کائی چھی ، ڈنگ شوئے شیانگ اور لی شی جو سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن ہیں اور نائب صدر ہان ژینگ نے شرکت کی۔

اجلاس کی صدارت سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور این پی سی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لیجی نے کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!