اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے غزہ شہر میں اتوار کے روز اسرائیلی فضائی حملے میں 6 فلسطینی صحافیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ یہ بات پیر کے روز سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوجارک نے بتائی۔
ساؤنڈ بائٹ (انگریزی): اسٹیفن ڈوجارک، ترجمان، سربراہ اقوام متحدہ
"سیکرٹری جنرل نے 10 اگست کو غزہ شہر میں اسرائیلی فضائی حملے میں 6 فلسطینی صحافیوں کے قتل کی مذمت کی ہے۔ یہ تازہ ہلاکتیں اس شدید خطرے کو اجاگر کرتی ہیں جس کا اس جاری تنازع کی کوریج کے دوران مسلسل سامنا کر رہے ہیں۔ سیکرٹری جنرل ان ہلاکتوں کی آزاد اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں۔
جنگ کے آغاز سے اب تک غزہ میں کم از کم 242 صحافی جاں بحق ہو چکے ہیں۔ صحافیوں اور میڈیا کارکنوں کا احترام ضروری ہے۔ انہیں ہر صورت تحفظ دیا جانا چاہئے اور انہیں کسی خوف یا ہراسانی کے بغیر آزادانہ طور پر اپنا کام کرنے کی اجازت ہونی چاہئے۔”
اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link