مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی نائب صدر حسین الشیخ نے کہا ہے کہ قائد مروان برغوثی کو ان کے قید خانے میں بن گوئیر کی دھمکی، قید شدہ فلسطینیوں کے خلاف نفسیاتی، معنوی اور جسمانی دہشت گردی کی انتہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا یہ بین الاقوامی اور انسانی معاہدوں اور ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔
الشیخ نے مزید کہا کہ یہ اقدام اسرائیل کی قید پالیسی میں غیر معمولی انارکی ہے اور بین الاقوامی و انسانی اداروں کی فوری مداخلت سے ان کی حفاظت کی ضرورت ہے۔
