جمعہ, اگست 15, 2025
انٹرنیشنلایتمار بن گوئیر کی اسرائیل میں قید فتح موومنٹ کے سینئر رہنما...

ایتمار بن گوئیر کی اسرائیل میں قید فتح موومنٹ کے سینئر رہنما مروا برغوثی کو جیل میں دھمکیاں

تل ابیب: اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی ایتمار بن گوئیر نے گانوت کی جیل میں قید فتح موومنٹ کے سینئر رہنما مروان برغوثی کو جیل میں دھمکیاں دینے کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

برغوثی، جو طویل برسوں کی قید کے بعد پہلی بار منظرِ عام پر آئے، کمزور دکھائی دے رہے تھے، جبکہ بن گوئیر نے دھمکیاں دیتے ہوئے کہا تم جیت نہیں سکو گے، جو اسرائیل کے عوام کو نشانہ بنائے اور ہمارے بیٹوں اور عورتوں کو قتل کرے، ہم اسے مٹا دیں گے۔

یاد رہے کہ مروان برغوثی اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے عمائدین میں سے ایک ہیں۔ انھیں 2002 میں گرفتار کیا گیا تھا اور پانچ بار عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

چند ماہ قبل قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر سابقہ مذاکرات کے مراحل میں حماس تنظیم نے ان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!