نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث درخت گاڑیوں پر گرنے کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار شہری ہلاک ہو گیا، ہلاک شخص کی شناخت 50 سالہ سدھیر کمار کے نام سے ہوئی جبکہ اس کی بیٹی حادثے میں زخمی ہوئی جسے فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ لکاجی روڈ پر پیش آیا جہاں نیم کا ایک گھنا درخت شدید بارش اور تیز ہوا کے باعث جڑ سے اکھڑ کر ٹریفک پر گرگیا۔
