پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ بیرسٹر گوہر کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، یہ وقت سیاست کا نہیں، وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے شانہ بشانہ ہے،
اپنے ایک بیان میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے مختلف مقامات پر سیلابی صورتحال پیدا ہوئی، بارشوں اور سیلابی صورتحال سے موبائل ٹاورز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مواصلات کا نظام بری طرح متاثر ہے، ہمیں ایک دوسرے کو سپورٹ کر کے متاثرین کی جانیں بچانی ہیں۔
